سوئیڈن کے انجینئرز نے دنیا کا سب سے چھوٹا فیول سیل تیار کر لیا ہے جسے با آسانی جیب میں رکھ کر کہیں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے ۔حیرت انگیز با ت یہ ہے کہ یہ فیول سیل نمک اور پانی سے بنے پاور کارڈ سے چارج کیا جاتا ہے جس کے
بعد اسے یو ایس بی کے ذریعے فون میں جوڑ کر بجلی پہنچائی جاتی ہے۔
جے اے کیو نامی یہ فیول سیل عام چارجر کی طرح کام کرتا ہے جس سے فونز کے علاوہ ٹیبلٹ ، کیمرے اور کسی بھی طرح کی یو ایس بی compatible deviceچارج کی جاسکتی ہیں۔